پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت کو شراب سپلائی کرنے والارنگے ہاتھوں گرفتار

کالعدم سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اہم شخصیات کے توسط سے واقعہ کو دبانے کیلیے دباؤ ڈال رہی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم وہابی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کی قیادت کو برانڈڈ شراب سپلائی کرنے والے مولوی کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کی وین سے بڑی مقدار میں برانڈڈ کی شراب اور فرقہ وارانہ لٹریچر برآمد کرتے ہوئے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ناگن چورنگی پر واقع کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے مرکز جامعہ صدیق اکبر کا معلم اور کالعدم سپاہ صحابہ کراچی ڈویژن کے شعبہ مالیات کا ذمہ دار بھی ہے۔

خبر میڈیا پر آنے کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت اہم شخصیات کے توسط سے واقعہ کو دبانے اور گرفتار مولوی کو رہا کرنے کے لیے پولیس افسران پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار تکفیری مولوی گزشتہ کئی سالوں سے کالعدم سپاہ صحابہ کی مقامی اور اعلیٰ قیادت کو شراب سپلائی کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button