اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سپاہ صحابہ کی جانب سے ہڑتال کی کال پاکستانیوں نے مسترد کردی

شیعہ نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ہڑتال کے لیے اہل سنت کا نام استعمال کرکے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی سازش کو پاکستانیوں نے مسترد کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحادنے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے جمعہ کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا کہ ہم جب فاقوں میں تھے تو کسی سیاسی جماعت نے ہمارے لئے ایک بھی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بڑی مشکل سے ٹرانسپورٹ بحال ہوئی مزید ہڑتال برداشت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ نےاپنی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کو جواز بنا کرجمعہ کو ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button