اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

غزہ جل رہا ہے اور ہمارے حکمران آئینی ترمیم کے پیچھے پڑے ہیں،سراج الحق

جب تک ہم قیام نہیں کریں گے تب تک روز قیامت معافی نہیں ملے گی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام سکردو میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزہ منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں بلتستان بھر سے علماء و زعماء جبکہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق، تحریک بیداری کے سربراہ و معروف عالم دین سید جواد نقوی، جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفور راشد خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غزہ جل رہا ہے اور ہمارے حکمران آئینی ترمیم کے پیچھے پڑے ہیں، جب تک ہم قیام نہیں کریں گے تب تک روز قیامت معافی نہیں ملے گی، ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ عملی طور پر کوئی کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے صرف جلسے جلوس سے کچھ نہیں ہوگا ہمیں غزہ کے مسلمانوں کی عملی مدد کرنا ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button