پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹی ٹی پی میں اقتدار کی لڑائی، اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشتگردبارودی سرنگ کے دھماکے میں واصل جہنم ہوگئے۔ دھماکے میں اہم کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دو ڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تین نا معلوم دہشت گرد ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ ،کمال، شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اہم کمانڈرز کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس میں لڑائی، 8 دہشتگرد واصل جہنم

ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستانی وفد کی افغانستان آمد کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں میں سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingress کا ایک واضح نشان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک اور واقعے میں ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم خراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شیعہ نیوز نیٹ ورک نے ملک دشمن کالعدم ٹی ٹی پی کے دھڑوں میں اقتدار اور مالی معاملات کے حصول کی خاطر لڑائیوں کی خبر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button