پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایس ایم نقی نےعزاداری مخالف پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انجمن الذولفقار کے روح رواں اور ماتمی انجمنوں کی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انجمن الذولفقار کے روح رواں اور ماتمی انجمنوں کی تنظیم عزاداری کے صدر ایس ایم نقی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایس ایم نقی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان اس وقت کیاہےجب قوم کی مائیں 43 ڈگری کی سخت گرمی میں سڑک پر شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے دو روز سے دھرنا دیئےبیٹھی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کرنے والےبے رحم اور انسانیت سے عاری ہیں

یاد رہے کہ یہ وہی پیپلز پارٹی ہے جس نے گزشتہ یوم علیؑ کے جلوس سے واپسی پر سینکڑوں عزاداروں کو گرفتار کرلیا تھااور اربعین امام حسینؑ کے جلوس کے خلاف سندھ بھر میں ہزاروں ایف آئی آرز کاٹی تھیں اور عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بنی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button