مشرق وسطی

غاصب اسرائیل پر مزاحمتی محاذ کی جانب سے اب تک 500 سے زائد میزائل اور راکٹ حملہ

شیعہ نیوز: غاصب صہیونی حکومت کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ منگل کی صبح سے اب تک غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں پر 507 راکٹ اور میزائل داغے جا چکے ہیں۔

صہیونی ترجمان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس عرصے کے دوران صہیونی حکومت کے جنگجو طیاروں نے غزہ کی پٹی میں 158 مقامات کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں زیادہ تر رہائشی عمارتوں اور اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم ان حملوں کے نتیجے میں 25 فلسطینی شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ قابض حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی کنارے پر گزشتہ رات ہونے والے حملوں میں ان کا ایک فوجی فلسطینی مجاہدین کے ساتھ مسلح تصادم میں ہلاک ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button