مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ لبنان میں فتنہ پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی کی طرف سے اور کسی کی نیابت میں مذاکرات نہیں کرتا ، دوست اور غیر دوست دونوں کی طرف سے مدد طلب کرنے پر وہ کسی کی مدد سے دریغ بھی نہیں کرتا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی کی طرف اور کسی کی نیابت میں مذاکرات نہیں کرتا ، دوست اور غیر دوست دونوں کی طرف سے مدد طلب کرنے پر وہ کسی کی مدد سے دریغ بھی نہیں کرتا ۔

سید حسن نصر اللہ نے ایران اور اسلامی محاذ کی بعض سائٹوں کو امریکہ کی طرف سے مسدود کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ثابت ہوگیا کہ آزادی بیان کے بارے میں امریکہ کے تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں اور آزادی بیان، انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں امریکہ کے تمام دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں آیت اللہ خامنہ ای نے 5156 قیدیوں کی معافی کی درخواست قبول کرلی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم لبنان میں دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ لبنان میں داخلی جنگ اور فتنہ پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ امریکہ کہتا ہے کہ وہ حزب اللہ کامقابلہ کرنے کے لئے لبنانی فوج کی حمایت کررہا ہے ۔ امریکہ کا یہ بیان لبنانی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فتنہ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کا حصہ ہے۔ ہم لبنانی فوج کی ہر لحاظ سےمدد کرنے کے لئے آمادہ ہیں ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم لبنانی فوج کی قوت اور قدرت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے خواہاں ہیں اور حزب اللہ لبنان در حقیقت لبنانی فوج کا ایک مضبوط اور قوی بازو ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکی وزارت انصاف نے ان سیاسی اور مذہبی سائٹوں کو بند کیا جو خطے میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو برملا کررہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی خطے میں اسرائیل کے حامی ہیں اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button