اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان شہید

شیعہ نیوز : جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے پاش زیارت کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا جس کے باعث 32 سالہ حوالدار مطلوب احمد اور 25 سالہ سپاہی سلمان شوکت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close