نوعمر طالب علم سے زیادتی ،کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا قاری معراج گرفتار
مدعی مقدمہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم معراج کو گرفتار کر لیا۔
شیعہ نیوز: ایک اور انتہائی شرمناک خبر سامنے آگئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر انتظام جاری مدرسے میں تکفیری قاری کی نوعمر لڑکے سے جنسی زیادتی کی کوشش ، مقدمہ درج، ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار ۔ متاثرہ لڑکے کے والد کا ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس اسلام آباد کی کارروائی اہلسنت والجماعت کا ایک اور بچہ باز مولوی پکڑا گیا ،ملزم کی شناخت قاری معراج کے نام سےہوئی ہے جس کا تعلق ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ سے بتایا جارہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہدائے ملت جعفریہ کے ترجمان ،مستقل دھمکیوں سے پریشان ملک بدر شیعہ نیوز کےرپورٹر کی روداد
متاثرہ لڑکے کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ مدرسہ کے قاری معراج نے میرے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی، مدعی مقدمہ پیرودھائی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم معراج کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ذیادتی، ہراسمنٹ اورتشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔