اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کا رکن اپنی سگی بھتیجی سے جنسی زیادتی کےجرم میں گرفتار، سنگین سزا سنادی گئی

مقدمہ ADJ-10 ویسٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ تفتیشی ٹیم عمدہ تفتیش کے ذریعے واقعاتی اور تکنیکی شواہد کی بنا پر اور کیس کی مؤثر پیروی کی بدولت جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ۔

شیعہ نیوز:کراچی میں تیرہ سالہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا سگا تکفیری وہابی پھوپھا اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ پھوپھا کی جنسی حراسگی کا شکار بچی کو انصاف مل گیا ملزم کو بڑی سزا سنادی گئی- ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی نے بیان جاری کردیا۔ملزم کا تعلق کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق تیرہ سالہ مسمات "ز” کے والدین نشے کا شکار تھے۔بچی اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ پھوپھی کے زیر کفالت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سابق عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات

بچی کا پھوپھا ذیادتی کا نشانہ بناتا رہا بچی کی طبیعت خراب ہونے پر عقدہ کھلا ۔واقع کا مقدمہ الزام نمبر 396/2023 بجرم دفعہ 376 ت پ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

مقدمہ ADJ-10 ویسٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ تفتیشی ٹیم عمدہ تفتیش کے ذریعے واقعاتی اور تکنیکی شواہد کی بنا پر اور کیس کی مؤثر پیروی کی بدولت جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ۔

عدالت نے ملزم کو عمر قید بامشقت اور 02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button