دنیا

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، جرمن وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: جرمن وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں مقامات مقدسہ کی حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزراء کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

الجزیرہ نیوز نے بتایا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا پسند وزرا کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں صیہونی آباد کاروں کے تشدد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مقبوضہ علاقوں کی نازک صورت حال کے بارے میں کہا: ہم مقدس مقامات کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خلاف ہیں اور انتہا پسند اسرائیلی وزراء کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غرب اردن میں اسرائیلی حکومت کی فوجی کارروائیوں کا جاری رہنا نسل کشی ہے، حماس

انہوں نے مغربی کنارے کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، ایک قابض ریاست کے طور پر، شہریوں کو آباد کاروں کے تجاوزات سے بچائے۔

جرمن وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ جرمنی سمیت بعض یورپی ممالک امریکہ کی چھتری تلے ایک طرف غاصب اسرائیل کی سیاسی اور فوجی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف عالمی رائے عامہ کے خوف سے فلسطینیوں کے حق میں مگرمچھ کے آنسو بہا کر انسانی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button