دنیا

زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کی صورتحال تشویشناک: آئی اے ای اے

شیعہ نیوز:آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے یوکرین جنگ کے فریقین سے اس ایٹمی بجلی گھر کے حفاظت پر مبنی معاہدے کا پاس رکھنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر کے حساس وسائل کی بجلی ساتویں بار منقطع ہوئی جسے محفوظ رکھنے کے لئے ڈیزل جنریٹروں کا سہارا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایٹمی بجلی گھر کی سلامتی بری طرح خطرے میں پڑ چکی ہے اور یہ صورتحال جاری نہیں رہ سکتی ۔ رافائل گروسی نے کہا کہ زاپوریژیا بجلی گھر کی حفاظت کے لئے فوری طور پر فیصلہ کرنا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بجلی گھر سوویت یونین کے دور میں تعمیر کیا گیا تھا جو کہ اب تک یوکرین کی بجلی کا بڑا حصہ فراہم کر رہا ہے۔ یہ یورپ کا سب بڑا ایٹمی بجلی گھر ہے جس کی ہائی وولٹیج بجلی کی آخری لائن پیر کے روز منقطع ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button