صیہونی بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی، امریکہ و اسرائیل حماقت سے بچیں، یحیی سریع
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کی آمد و رفت مختل کر دی ہے اور امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہيں کہ وہ کسی بھی طرح کی حماقت اور یمن پر حملے سے بچیں۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ ہم نے فلسطینی قوم کی حمایت میں صیہونی دشمن کے بحری جہازوں کی آمد و رفت میں خلل ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج غزہ پٹی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کے آغاز کے بعد ، صیہونی غاصبوں کو پھر سے اپنے بھیانک حملوں کا نشانہ بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ان سیاسی قوتوں کا راستہ روکیں گے جو وطن عزیز کو تباہی کیطرف لے جا رہی ہیں، علامہ باقر زیدی
انہوں نے کہا کہ ہم آج صیہونیوں اور امریکیوں کے خلاف ایک فیصلہ کن جنگ میں ہیں اور غزہ پر جارحیت کے خاتمے تک ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا: امریکہ وہ حکومت ہے جس کے ہاتھ میں یمن کی جنگ کی باگڈور ہے اور یہ وہی حکومت ہے جو آج غزہ اور فلسطین کے خلاف جنگ کے پس پردہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن خباثت آمیز حکومتوں کے اتحاد اور ایجنٹوں نے یمنی عوام پر حملے کئے ہیں وہ وہی ہيں جو آج غزہ پر وحشیانہ حملے میں صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہيں۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ اگر امریکی اور صیہونی یمن پر حملہ کرتے ہيں تو وہ یقینا ایک بہت بڑی حماقت کے مرتکب ہوں گے اور انہویں مسلح افواج اور یمنی قوم کی جانب سے بے حد دردناک جواب کا سامنا کرنا پڑے گا ہم نے ایک عزت دار موقف اختیار کیا ہے جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یمنی فوج کے ترجمان نے یہ بیان ایسے حالات میں دیا ہے کہ جب اس سے قبل برطانیہ کی بحری تجارت کی ایجنسی UKMTO نے آج اتوار کو دعوی کیا کہ اسے آبنائے باب المندب میں ڈرون طیاروں کی پرواز اور ایک ممکنہ دھماکے کی خبر ملی ہے اور ممکنہ طور پر ڈرون سرگرمیاں یمن کی طرف سے ہو سکتی ہيں اس لئے اس علاقے میں موجود بحری جہاز احتیار سے کام لیں۔