مشرق وسطی

امریکہ نے حزب اللہ پر مزید پابندیاں عائد کردیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو حزب اللہ لبنان کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں آیا ہے، ”وزارت خزانہ کے اثاثہ کو کنٹرول کرنے والے شعبے نے لبنانی تاجر احمد جلال رضی عبد اللہ، انکے پانچ اسسٹنٹ اور عراق و لبنان میں انکی 8 کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ “

اس بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حزب اللہ آمدنی اور تجاری سرمایہ کاری کے لئے قانونی کمپنیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

امریکہ نے لبنان کے کئی بینکوں اور شخصیتوں پر بھی حزب اللہ کے ساتھ تعلقات کے الزام میں پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکہ نے یہ فیصلہ ایسی حالت میں لیا ہے کہ حزب اللہ، لبنان میں عوامی مقبولیت کی حامل ایک اہم سیاسی پارٹی ہے۔

لبنان میں سیاسی مبصرین بارہا امریکی اقدامات کی مذمت کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا لبنان میں امن و پائداری نیز خطے میں دہشتگرد و انتہاء پسند گروہوں کے خلاف جدو جہد میں اہم کردار رہا ہے۔

مزاحمتی مورچے کے اہم رکن کی حیثیت سے حزب اللہ لبنان کا امریکی-صیہونی کرتوتوں اور سازشوں سے نمٹنے میں نہایت اہم اور موثر کردار ہے اور حالیہ پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی تمام تر سازشوں اور مداخلتوں کے باوجود حزب اللہ نے قابل توجہ کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button