پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، زائرین معصومینؑ کی بڑی تعداد 2 روز سے محصور

شیعہ نیوز: بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ایران سے آنے والے زائرین رمدان بارڈر پر پھنس گئے، جن میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمدان بارڈر پر مٹی کے طوفان کے باعث زائرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ کھانے پینے اور دیگر اشیاء ضروریہ ختم ہوگئیں۔ مسافر حسن حیدر نے بتایا کہ 10 کے قریب مسافر بسیں ایک ہی جگہ صحرائی مقام پر محصور ہیں، زائرین کی بیشتر تعداد کا تعلق کراچی سے ہے، زائرین نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری مدد کرے اور ہمیں یہاں سے جلد نکالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button