اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ٹی ایل پی کے مقامی رہنماقاری وقاص کا تشدد، طالب علم جاں بحق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قصور کے علاقے تھانہ منڈی عثمان والا کے علاقہ میں مدرسے کے قاری کے تشدد سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم قاری وقاص نے سبق نہ یاد کرنے پر طالبعلم شرجیل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس سے بچے کی حالت بگڑ گئی، بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، داعش کا اہم دہشتگرد گرفتار

10 سالہ بچے پر تشدد کرنے والےقاری وقاص کا تعلق ٹی ایل پی سے ہے اور وہ تحریک لبیک کا مقامی رہنما ہے۔

ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے مطابق قصور پولیس نے فوری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button