پاکستانی شیعہ خبریں

طلباء و طالبات معیاری تعلیم کے حصول کیلئے محنت کریں، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں موثر اور جامع اقدامات کے بغیر بلوچستان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ تعلیم وہ واحد شعبہ ہے جو اپنے ساتھ ساتھ تمام دیگر شعبوں کو ترقی بخشتا ہے۔ معیاری تعلیم کی فراہمی سے قوم کے شعور میں اضافہ ہوگا جو مجموعی طور پر صوبے کی فلاح و ترقی میں کارآمد ثابت ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر میں اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کا انحصار نوجوان نسل، جبکہ نوجوان نسل کی کامیابی کا انحصار اساتذہ پر ہے۔ اسکول اور کالجز سمیت تمام جامعات میں طلباء پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے طلباء بہتر مستقبل کے ضامن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لئے کام نہیں ہوا ہے۔ ماضی کی حکومتیں روایتی طرز پر تعلیم کے شعبے کو چلانے میں مصروف تھیں۔ عدم توجہ کے باعث تعلیم سے متعلق مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت اگر کہیں ناکام ہوتی ہے تو ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے طلباء اور مستقبل کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد شعبہ ہے جو اپنے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں کو بھی ترقی دلوا سکتا ہے۔ ہمارے مذہب نے بھی ہمیں حصول علم کی ترغیب کی ہے۔ تمام طلباء و طالبات کو چاہئے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے محنت کرتے رہیں۔ مسائل سے نجات کا واحد راستہ تعلیم ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button