
سردار مدافعان حرم کی برسی پر عظیم الشان کانفرنس کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سےسردار شہدائے مدافعان حرم شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر کراچی میں عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل نے شہدائے مدافعان حرم خصوصاً شہید سردار قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المہندس سمیت شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں امروہہ گراؤنڈ کراچی انچولی سوسائٹی میں عظیم الشان شہدائے اسلام کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کیا میں ایک اچھا انسان ہوں؟ شہید قاسم سلیمانی کا ایک یادگار سوال
اس کانفرنس سےشیعہ علماء کونسل پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظرعباس تقوی، صوبائی صدر علامہ اسداقبال زیدی سمیت دیگر جید علمائے کرام ،خطبائے عظام، قومی ومذہبی شخصیات خطاب کریں گی، شہر بھر سے مومنین ومومنات کی شرکت کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔
یاد رہے شہید قاسم سلیمانی کو عالمی استعمار کو شام و عراق میں ذلت آمیز شکست دینے اور روضہ ہائے اہل بیتؑ کے دفاع کی پاداش میں امریکہ و اسرائیل کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں شہید کیا گیا تھا۔