
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ شبیر میثمی کی سربراہی میں ایس یو سی وفد کی سید منیر گیلانی سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی، ملی و ملکی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات موجود ملکی صورتحال، ملک میں شروع ہونے والی دہشتگردی کی لہر اور متنازعہ قومی یکساں نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں عمران خان اخلاقیات سے عاری، آج تک شہداءپشاور کے ورثاء سے ملاقات نہیں کی
اس موقع پر ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ حافظ کاظم رضا نقوی موجود تھے۔