پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا انتقال، ایس یو سی قائدین کا اظہار افسوس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کی ملک و قوم کے لئے خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی، دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا انتقال، ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اظہار افسوس

دوسری جانب علامہ شبیر حسن میثمی نےکہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایک منجھے ہوئے سیاستدان کے طور پر رحمان ملک نے کردار ادا کیا۔ سیاستدانوں کے مابین باہمی مکالمے کے راستے ہموار کر کے انہوں نے کئی بار ملکی سیاست کی کشتی کو منجدھار سے نکالا۔رحمان ملک نے سیاست میں گفتگو اور مکالمے کے طرز کو فروغ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button