اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چہلم امام حسینؑ کے بعدکی صورتحال، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کا ہنگامی اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی خصوصی ہدایات پر چہلم امام حسین علیہ السلام کے بعد کی صورت حال بالخصوص صوبے بھر میں حکومت سندھ کی ایماء پر عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کے خلاف کاٹی جانے ایف آئی آروں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد صوبائی دفتر میں کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت وکلاء نے شرکت کی اور موجودہ صورت حال کے حوالے سے مفصل گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت صوبائی صدر حجۃ الاسلام علامہ ڈاکٹر سید اسد اقبال زیدی نے کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر نے اب تک صوبے بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر کاٹی جانے والی ایف آئی آرز کی تفصیل شرکاء اجلاس کو بتائی اور اراکینِ اجلاس سے آراء طلب کیں۔ اس موقع پر اراکین کی جانب سے آراء پیش کی گئیں اور حالات کا جائزہ لیا گیا نیز شہر میں نہ ہونے کے سبب غیر حاضر اراکین کی آراء بذریعہ فون اجلاس میں شامل کی گئیں۔ شرکاء اجلاس نے حکومتِ وقت اور ملکی اداروں کی جانب سے جاری شیعہ دشمن پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ٹنڈو محمد خان، عزاداروں پرغیر قانونی ایف آئی آرز کے خلاف 5مقامات پر احتجاج

اس موقع پر درج زیل قراردادیں جاری کی گئیں:
1۔ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے اور عزاداری کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں اور سازشیں ہمارے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ان رکاوٹوں اور سازشوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
2۔ مکتب اہلبیت علیہم السلام کی تکفیر اور اور اس کے مقدسات کی توہین کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے۔
3۔ صوبے بھر میں ایامِ عزاء کے دوران عزاداروں کے خلاف تعصب پر مبنی جھوٹی FIR کا اندراج (SHIA VICTIMIZATION) کی بدترین مثال اور ظلم و زیادتی کی انتہاء ہے، لہٰذا ان بے بنیاد اور حقوق شکن ایف آئی آروں کو فی الفور خارج کیا جائے۔
4- ہم حکومت کی جانب سے حالیہ جاری کی جانے والی زائرین پالیسی مکمل طور پہ رد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین پالیسی کو علماءِ مکتب تشیع کی آراء کی روشنی میں نئے سرے سے مرتب کیا جائے نیز NCOC کے تحت جاری کردہ اربعین پالیسی کو بھی ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔

اہم اجلاس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، نائب صدر علامہ عابد رضا عرفانی، نائب صدر محترم دوست علی ونگانی، مشیر مولانا سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، صوبہ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات برادر علی نقوی، سیکرٹری فنانس محترم کوثر رضاء، مشیر برائے صوبہ سندھ محترم جناب انجینیئر افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محترم آفتاب میرزا، جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر وجاہت پہلوانی، ایڈووکیٹ تصور حسین کاظمی سمیت دیگر شامل تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button