
خان یونس میں القسام بریگیڈز کا صہیونی فورسز پر کامیاب حملہ
شیعہ نیوز: خان یونس کے نواحی علاقے میں القسام بریگیڈز نے غاصب صہیونی فورسز کو کامیابی کے ساتھ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں حملہ آور صہیونیوں کے خلاف جوابی کاروائیاں کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کو مصنوعی جزیرے پر متنقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ
تفصیلات کے مطابق غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران حماس کے ذیلی ونگ القسام بریگیڈز نے صہیونی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
سات افراد پر مشتمل صہیونی فوجی دستہ خان یونس کے قصبے عبسان میں آپریشن کررہا تھا۔ فلسطینی مجاہدین نے مہارت کےساتھ انتہائی نزدیک سے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بعض ہلاک اور باقی زخمی ہوگئے۔
دراین اثناء القسام بریگیڈز نے اسی علاقے میں فلسطینی کے گھر کی تلاشی میں مصروف اسرائیلی اہلکاروں پر بھی حملہ کیا ہے۔