مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی جوانوں کی کامیاب کاروائی سعودی جاسوسی طیارہ تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سرنگوں کردیا ہے۔

المسیرہ نیوز کے مطابق یمنی فورسزکے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کا جاسوس طیارہ سی ایچ 4 قسم کا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا سعودی عرب کا جاسوس طیارہ صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سے اطلاعات جمع کررہا تھا جسے یمنی فورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ہر قسم کی بربریت اور جارحیت کام نہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button