پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکھر: قرنطینہ سینٹرمیں 640 زائرین کورونا سے کلیئر قرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 640مسافرزائرین کی جانچ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ سکھر قرنطینہ میں 640مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ۔کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد 640 مسافروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے منتقل کیئے گئے 640زائرین کی رپورٹ کلیئر آجانے کے انہیں گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں مرتب کرلیں، نام پکار کراور دستخط لیکر بسوں میں سوار کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی دستخط شدہ فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی صاحبان کو ارسال کردی جائیں گی ۔

سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے کسی بھی مسافر کو آئندہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔ سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی سات سے دس روز تک فون کرکے طبیعت کا احوال معلوم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close