پاکستانی شیعہ خبریں

سکھر،محرم الحرام کے حوالے سے پولیس نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

ضلع بھر میں 4000 پولیس اہلکار 500 سے زائد رینجرز اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے حوالے سے سکھر پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع سکھر کے تمام چھوٹے بڑے جلوسوں اور مجالس کے دوران 4000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ضلع میں 1 محرم سے 12 محرم الحرام تک 145 ماتمی جلوس سمیت 1280 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں 4000 پولیس اہلکار 500 سے زائد رینجرز اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے، جبکہ پارک آرمی کی تین کمپنیز اسٹینڈ بائے ہونگی۔

ضلع بھر میں محرم الحرام کی سیکیورٹی میں 400 رینجرز اہلکاروں سمیت پاک آرمی کی 3 کمپنیز شامل ہیں، ضلع میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کی نوعیت کچھ اس طرح ہیں، ماتمی جلوسوں میں 90 نارمل جلوس، 5 انتہائی حساس، 50 حساس، جبکہ مجالس میں 818 نارمل، 70 انتہائی حساس، 400 حساس ہیں۔ محرم الحرام میں تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے انکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button