پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ سنی اتحاد، اہلسنت امام مسجد کا جلوس عزاء کا استقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ سنی اتحاد کی بہترین مثال،اسلام آباد کے علاقے شکریال میں اہلسنت امام مسجد کی جانب سے جلوس عزا کا استقبال، خوش آمدید کے بینر آویزاں کیئے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد محمد یونس شکریال کے خطیب قاری آفتاب احمد نے 24 محرم کے جلوس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزاداران امام حسین کا استقبال کیا۔

24 محرم الحرام کو اسلام آباد کے علاقے شکریال میں امام زین العابدینؑ کے یوم شھادت کی مناسبت سے برآمد ہونے والے جلوس عزاء میں مقامی مسجد کے اہلسنت خطیب کی جانب سے عزاداران امام حسینؑ کے استقبال کے حوالے سے لگائے گئےخوش آمدید کے بینرز نے علاقے میں شیعہ سنی بھائی چارگی کو فروغ دیا۔

اہلسنت امام مسجد کی جانب سے جلوس عزاء میں شرکت کے لئے آنے والے عزادارن امام حسینؑ کے لئے لگائے گئے استقبالیہ بینرز نے مقامی تکفیری مولویوں کی جانب سے علاقے میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

مقامی عزاداروں نے قاری آفتاب احمد کی جانب سے عزاداروں کے استقبال پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button