دنیا

اسرائیل کو تیل فراہم کرنے پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، وینزویلا

شیعہ نیوز:وینزویلا کے وزیرخارجہ ایوان گیل پینٹو نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں صہیونی جارحیت کو روکنے کے لئے اسرائیل کو تیل کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کرتا ہے۔

خبررساں ادارے نوسٹی کے مطابق انہوں نے کہا کہ صہیونی جارحیت کی وجہ سے غزہ میں فلسطینی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ غاصب صہیونی نسل کشی کررہے ہیں وینزویلا غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراکس صہیونی حکومت کو تیل فراہم نہیں کرتا ہے اور تل ابیب کے ساتھ سفارت تعلقات بھی نہیں ہیں اور اوپیک کی جانب سے غزہ کے مسئلے کے لئے کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے چوالیسویں روز بھی صہیونی حکومت نے غزہ میں فضائی حملے کرتے ہوئے عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔ غزہ سے فلسطینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حملوں میں اب تک 13 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button