اسرائیلی رجیم کے حامی اس کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں، صدر رئیسی
شیعہ نیوز:ایرانی صدر آیت اللہ سید صدر ابراہیم رئیسی نے جمعے کو صوبہ فارس کے اپنے دوسرے دورے کے موقع پر رستم ٹاون میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75 سالوں کے جبر اور جرائم کا مشاہدہ کرنے کے بعد آج فلسطینیوں کی نئی نسل صہیونیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ تو جرائم اور قتل وغارت گری اور نہ ہی دھوکہ دہی کے سودے مظلوم فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کے حصول سے روک سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے حوصلے پست کر سکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے صیہونی رجیم کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک صیہونی رجیم کی حمایت کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اس رجیم کے جرائم میں شریک ہیں۔
انہوں نے صیہونی رجیم کے مغربی حامیوں بالخصوص امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: غزہ کو تباہ کرنے سے مسئلہ فلسطین ختم نہیں ہوگا، تمہیں اس مجرمانہ حمایت کے لئے فلسطینیوں اور دنیا کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا، کیونکہ ہم فلسطین کا دفاع کرنا اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔