مشرق وسطیمیڈیا گیلری

رھبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ماسک پہن کرمجلس عزاء میں شرکت+تصاویر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے حسینہ امام خمینی (رہ) میں اس سال مجالس کا سلسلہ قدیمی روایت سے ذرا ہٹ کے ایک الگ اور مختلف انداز میں شروع ہوا ہے۔ اسکی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ذاکر اور خطیب کے علاوہ صرف رہبر انقلاب اسلامی تنہا مخاطب اور عزادار کے طور پر فرش عزا پر موجود رہیں گے۔

حسب دستور قدیم امسال بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی جانب سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ سلسلہ ہر سال محرم کی ساتویں شب سے شروع ہوتا ہے۔ اس سال سلسلے کی پہلی مجلس گزشتہ شب منعقد ہوئی جس کو آیت اللہ صدیقی نے خطاب کیا اور اس میں مصائب اور نوحہ خوانی کے فرائض حجت الاسلام مرتضیٰ وافی نے انجام دئے۔

مجلس کی خاص بات یہ رہی کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر گزشتہ برسوں کے برخلاف حسینیہ امام خمینی (رہ) مکمل طور پر عزاداروں سے خالی تھا اور ذاکر کے علاوہ صرف آیت اللہ خامنہ ای تنہا مخاطب اور عزادار کے طور پر فرش عزا پر موجود تھے۔ یہ مجلس براہ راست ٹی وی چینلوں سے نشر کی گئی۔ یہ سلسلہ مجالس آئندہ پانچ شبوں تک جاری رہے گا۔

طبی ماہرین کے علاوہ دینی قیادت منجملہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مجالس عزا اور عزاداری کے دوران طبی اصولوں، ضابطوں اور اعلان شدہ خاص پروٹوکول کا مکمل خیال رکھنے کی تاکید کی ہے۔

مراسم عزاداری شب هفتم محرم الحرام
مراسم عزاداری شب هفتم محرم الحرام
مراسم عزاداری شب هفتم محرم الحرام
مراسم عزاداری شب هفتم محرم الحرام
مراسم عزاداری شب هفتم محرم الحرام

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button