مشرق وسطی

مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر آگ لگئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی آج کی رپورٹ کے مطابق آگ مقبوضہ قدس کے مغربی علاقے غفعات شاؤول میں لگی اور فائر فائٹر کی 5 ٹیمیں ابھی تک نہ فقط آگ کو بجھانے میں کامیاب نہیں ہوئیں بلکہ آگ مزید پھیل رہی ہے اور صیہونی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ قریبی علاقوں میں کارخانوں اور ایندھن کے ذخائر کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔

اس رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں یہ تیسری آتش سوزی ہے۔ اس سے قبل مقبوضہ قدس کے ایک جنگلی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button