مشرق وسطی

شام میں نئے سال پر امریکی فوجیوں کو سرپرائز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات دیرالزور میں امریکہ کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے۔

صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں تیل کے ایک بڑے ڈپو میں اس امریکی فوجی اڈے سے دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں۔

دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی حملے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں ۔

شامی حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدام، غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button