مشرق وسطی

قطر، امریکی ایئربیس میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی مشتبہ موت

شیعہ نیوز: امریکی میڈیا نے دوشنبہ کو قطر میں تعینات اپنے ایئربیس میں تعینات فوجی کمانڈر کی مشتبہ موت کی خبر دی ہے۔

ایئرفورس ٹائمز ویب سائٹ نے پینٹاگن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریڈ ہاوس اسکاڈرن کے ونگ کمانڈر جیمز سی ویلیس کی لاش سنیچر کے روز صبح ساڑھے سات بجے ملی۔

پینٹاگن نے دعوی کیا کہ امریکی فوجی کمانڈر کی لاش قطر کے دوحہ شہر میں واقع العدید ایئربیس میں فوجیوں کے رہنے کی جگہ سے دریافت کی گئی۔ امریکی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ اس فوجی کمانڈر کی موت کا تعلق فوجی حادثے سے نہیں ہے اور اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے اس اسکاڈرن کو اپریل کے مہینے میں قطر میں تعینات کیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری داعش کے خلاف امریکی مشن میں تعاون ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button