دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک ڈرون تباہ

شیعہ نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے نزدیک مشکوک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عبرانی میڈیا نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں رہا کروانے کے لیے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرو! اسرائیلی قیدی کی اپیل

صہیونی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم وزیراعظم وقت پر تقریب میں نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک مشتبہ ڈرون کی موجودگی کے متعلق جاری کردہ انتباہ تھا۔

اسرائیلی چینل 15 نے دعوی کیا ہے کہ نیتن یاہو کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔

واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button