پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیخ جعفری، آغا راحت حکم دیں تو اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، سید علی رضوی

شیعہ نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے نمائندے سےسختی سے کہا ہے کہ وہ اسمبلی اور صوبائی کابینہ میں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندگی کریں۔ ہماری جماعت کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے لیکر میرے پاس جمع کروائے ہوئے ہیں، جس دن شیخ جعفری، سید باقر الحسینی اور گلگت سے آغا راحت و شیخ مرزا علی اور میرے عوام حکم دیں گے ہم اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، مگر کام کرنے اور نہ کرنے والے نمائندوں میں تمیز کرنا ہوگی۔ انشاللہ صوبائی وزیر کاظم میثم کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے، وہ علمائے کرام اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

سکردو یادگار چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یادگار چوک پر جلسے میں پچھلے کئی دنوں سے اتحاد کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آ رہا ہے مگر کچھ لوگ ادھر ادھر کی باتیں کر رہے ہیں، ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اتحاد کو خراب نہ کریں، کہنے کیلئے ہمارے سینے میں بھی بہت سارے راز پوشیدہ ہیں، ہم نہیں چاہتے ہیں جلسے کو خراب کریں۔ تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اتحاد کو برقرار رکھیں اور مثبت باتیں کریں۔ ہم انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر کے حکم کے تابع ہیں، سید باقر الحسینی اور میں نے صاف کہا ہے کہ انجمن تاجران جو حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button