اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

طلباء کامیابی کیلئے تعلیمی استعداد کے ساتھ آئمہؑ کی تعلیمات سے مربوط رہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد و فعال حصہ بننے اور ملک و ملت کے لئے قابلِ فخر مقام تک پہنچے کے لئے اپنی تعلیمی استعداد کے ساتھ ساتھ آئمۂ طاہرینؑ کی تعلیمات سے مربوط رہنے پر زور دیا۔

پشاور میں جے ایس او پشاور ڈویژن کے اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیرِ قیادت پاکستان میں طلباء کا جے ایس او جیسے نمائندہ پلیٹ فارم پر کام کرنا نوجوانوں کے لئے باعثِ شرف ہے اور جیّد علماء کرام کے سائے میں تعلیم و تربیت سے ان شاء اللہ جعفری نوجوان ملک و ملت کے درخشاں مستقبل میں قابلِ فخر ثابت ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا2 روزہ ’مرکزی فائزین ورکشاپ‘ کا انعقاد

اجلاس کے دوران جے ایس او پشاور ڈویژن کے نئے صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ دیگر شرکاء میں جے ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان شمسی، شیعہ علماء کونسل پشاور کے صدر اخونزادہ مجاہد علی اکبر، خطیب امامیہ مسجد علامہ سید عالم شاہ اور بڑی تعداد میں طلبہ شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام طلباء نے دُعائے امام زمانہ (عج) کی تلاوت کی جبکہ علامہ سید عالم شاہ نے شرکاء و نو منتخب ڈویژنل صدر کی کامیابی کے لئے دُعائے خیر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button