پاکستانی شیعہ خبریں

ماہ مبارک رمضان خدا کے عظیم تحفوں میں سے ایک ہے، سیدہ زہرا نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام اہل اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ایک بار پھر اس عظیم مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کا موقع عطا کیا، ماہ مبارک رمضان خدا کے عظیم تحفوں میں سے ایک ہے کہ جس کے ہر ہر لمحے میں پروردگار اپنے بندوں پر رحمت و بخشش اور کرم و انعام کی بارش کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ن لیگ اور کالعدم سپاہ صحابہ میں معاہدہ طے پاگیا، خطرناک شرائط طے

انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنا سکھاتا ہے اور تقوی الہی کی ترغیب دیتا ہے ،روزہ دار صبر اور اطاعت جیسی صفات کا حامل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ قرآن بھی ہے اس ماہ میں ذیادہ سے ذیادہ تلاوت قرآن ، نماز دعا و مناجات کے سلسلے کو قائم کرنا چاہیے یہ خداوند عالم کی ضیافت کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں تمام اہل اسلام کو چاہیے کہ توبہ کے ذریعہ اپنی روح و جان کا تزکیہ کریں تقوی و پرہیزگاری کا لباس پہنیں اور اپنے آپ کو مکارم اخلاق کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ اس الہی اور معنوی ضیافت کی بزم میں حاضر ہونے کے لئے آمادہ ہوجائیں ۔ اللہ تعالی ان نورانی شب و روز کے صدقے میں وطن عزیز کو خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور ہر اندرونی و بیرونی دشمن سے اسکی محافظت فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button