مشرق وسطی

شام: امریکہ کا جنگی ہیلی کاپٹر تباہ، دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک

شیعہ نیوز: شامی ذرائع نے شام میں امریکہ سے وابستہ (قسد) کرد فوجی ملیشیاء کے ایک سرغنہ کی ہلاکت اور امریکہ کے جنگی ہیلی کاپٹر کے سقوط کرجانے کی خبر دی ہے۔

شام کے ٹیلی ویژن چینل الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے وابستہ کرد ڈیموکریٹک ملیشیاء کا سرغنہ ہاوال ریاض شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے النشوه فیلات میں گاڑی میں ہونے والے دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔

شام کے مقامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں امریکہ کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہو جانے کی خبر دی ہے۔ تاہم امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ترکی کی فوج نے گزشتہ 3 برسوں کے دوران بارہا شام کی سرزمین پر جارحیت کی اور اس وقت وہ شام میں سرگرم بعض دہشتگرد گروہوں کا اصل حامی شمار ہوتا ہے۔

شام کا بحران، دہشت گرد گروہوں کے لئے امریکہ و سعودی عرب کی حمایت کے زیر سایہ دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ یہ ملک ایران و روس کی حمایت و مدد کی بدولت دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیاب رہا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close