مشرق وسطی

شام کے علاقوں میں امریکہ کی مشکوک سرگرمیاں جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امریکہ نے ایک فوجی کانوائے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے مضافات میں روانہ کئے ہیں جس میں پچیس گاڑیاں، کچھ بکتر بندگاڑیاں اور لوجسٹک ہتھیار بھی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے الولید گذرگاہ کے ذریعے ان ہتھیاروں کو صوبہ حسکہ میں الرمیلان علاقے میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے میں منتقل کیا ہے۔ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے گذشتہ ہفتے بھی پچاس بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں روانہ کئے تھے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ، الحسکہ میں واقع تیل کے کنؤوں کے قریب فوجی ساز و سامان بھیج کر اپنے اڈے کو مضبوط اور دہشتگردوں کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے تیار کرنا چاہتا ہے اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے سینچری ڈیل تسلیم کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔

شام کی حکومت ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات اس ملک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button