
مشرق وسطی
شام: شہر حسکہ میں امریکی قابض فوجیوں کے کارواں پر حملہ
شیعہ نیوز: شام میں امریکی قابض فوجیوں پر حملوں میں اضافہ ہونے کی خبر دی ہے۔
شامی میڈيا ذرائع نے بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ شمال مشرقی شام کے شہر حسکہ میں امریکی قابض فوجیوں کے کارواں پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے ساتھ گوگل کمپنی کا غزہ کی نسل کشی میں تعاون کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق امریکی کارواں پر حملے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹر بڑی تعداد میں علاقے کی فضاؤں میں پرواز کرتے دیکھے گئے۔
اس وقت امریکی فوجی اس حملے کی خبر کو سینسر کر رہے ہيں اور اس کی تفصیلات نہيں بتا رہے ہيں۔ کئی روز پہلے بھی باخبر شامی ذرائع نے حسکہ میں امریکی فوجی کارواں کے راستے میں پہلی بار بم دھماکے کی خبر دی تھی۔