مشرق وسطی
شام: دمشق کے علاقے المیزہ میں دھماکے کی اطلاع
شیعہ نیوز: شامی مقامی ذرائع نے المیزہ میں کار بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی (ثناء) کے حوالے سے مقامی ذرائع نے آج ہفتہ کی صبح دمشق کے علاقے المیزہ میں الہادی چوک میں ایک کار کے اندر بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی سینٹکام کا یمنی اینٹی شپ میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف مالی نقصان ہوا۔
یاد رہے المیزہ کا علاقہ شام کے دارالحکومت کے اہم علاقوں میں سے ایک ہے جہاں زیادہ تر سفارتی، فوجی اور سیاسی دفاتر واقع ہیں۔