دنیا

امریکی سینٹکام کا یمنی اینٹی شپ میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

شیعہ نیوز: امریکی دہشت گرد افواج کے سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فورسز نے بحیرہ احمر کے اوپر سے داغا گیا یمنی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے بحری جہازوں کو نقصان پہنچنے یا عملے کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق یا کسی بھی مقاومتی ملک پر حملے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا، عراقی مقاومت

واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیاں بند نہیں ہو جاتیں اس وقت تک وہ غاصب حکومت اور اس کے اتحادیوں کے بحری جہازوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گی۔

یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر میں اسرائیل کی حمایت میں یمن کو نشانہ بنانے کے لیے ایک فوجی اتحاد کا اعلان کیا تھا جو بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہازوں کے تحفظ کے بہانے یمن کے خلاف کھلی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button