دنیا

شام روس کو فوجی اڈے رکھنے کی اجازت دے سکتا ہے، عبوری وزیر دفاع

شیعہ نیوز: شام پر قابض جولانی رژیم کے وزیر دفاع نے کہا کہ دمشق روس کو اسٹریٹجک فوجی اڈے رکھنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض جولانی رژیم کے وزیر دفاع مرحاف ابو قصرا نے کہا کہ دمشق روس کو اسٹریٹجک فوجی اڈے رکھنے کی اجازت دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شام ماسکو کو اس وقت تک اڈے رکھنے کی اجازت دینے پر غور کرے گا جب تک یہ معاہدہ دمشق کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے، کاظم میثم

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمیں اس سے شام کے لیے فوائد حاصل ہوتے ہیں تو اس کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

یہ بیان شام کے نئے حکمرانوں کے روس سےمتعلق موقف میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ابو قصرہ نے دعوی کیا کہ بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے شام کی نئی حکومت کے بارے میں روس کے موقف میں بھی "نمایاں بہتری” آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button