مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شام پر اسرائیلی فضائی حملہ ناکام

شیعہ نیوز: اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں بعض اہداف کو جارحیت کا نشانہ بنانے ناکام کوشش کی ہے۔

دمشق سے ہمارے نمائندے کے مطابق شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ شامی فوج کے بیان کے مطابق صیہونی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامل میں داخل ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے طیاروں سے داغے جانے والے بیشتر میزائیلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق صیہونی دشمن کے اس حملے میں، اس کے چار فوجی زخمی ہوئے ہیں اور بہت معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close