مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی فورسز کی بڑی کامیابی، حملہ آور اسرائیلی ڈرون ہیک کرلیا

شامی فورسز نےمتعدد حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے انہیں بحفاظت زمین پر لینڈ کروا لیا ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فورسز نےداعشی دہشتگردوں کی طرف سے بھیجے گئے متعدد حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے انہیں بحفاظت زمین پر لینڈ کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی "سانا” نے رپورٹ دی ہے کہ شامی افواج نےــــ’’ حمص” شہر کے مغرب میں واقع ’’ حمص آئل ریفائنری” پر حملہ آور 5 دہشتگرد ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے انہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شام، آپریشن کے دوران داعشی دہشتگردوں سے امریکی اسلحہ بر آمد

میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ہیک کیئے گئے ڈرون اسرائیلی ہیں جو شام میں موجود دہشتگرد گروہ داعش کو شامی فوج کے خلاف حملوں کیلیئے دیئے گئے ہیں۔

شام میں تیل کی تنصیبات پر حملے ، شامی افواج کی طرف سے دہشتگردوں کو ملنے والی پے در پے شکستوں کا نتیجہ ہے جنکے ذریعے وہ شامی فورسز کی توجہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آپریشن کے دوران داعشی دہشتگردوں سے امریکی اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی پکڑی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button