مشرق وسطی

شامی صدر بشار اسد کا اماراتی ولی عہد سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر بشار اسد متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں انکی امارات کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ یہ شام میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے آغاز کے بعد سے کسی عرب ملک کا انکا پہلا دورہ ہے۔

جمعہ کو ابوظہبی میں ولیعہد شیخ محمد بن زائد ال نہیان اور شام کے صدر  بشار اسد کی ملاقات ہوئی جس میں اماراتی ولی عہد نے شام کو عرب سکورٹی کے بنیادی ستون سے تعبیر کیا۔

ولیعہد شیخ محمد بن زائد ال نہیان نے متحدہ عرب امارات اور شام کے مابین تعلقات کو برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام کے ساتھ تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

اس ملاقات میں شامی صدر نے کہا کہ خطے کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اصول پر، اپنے ملک کے اقتدار اعلی اور اپنے عوام کے مفادات کے پابند رہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شامی صدر کے یو اے ای کے دورے سے کچھ مہینے پہلے اماراتی وزیر خارجہ عبد اللہ بن زائد ال نہیان نے دمشق کا دورہ کیا تھا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ عرب لیگ میں دمشق کی واپسی کا امکان بڑھ گیا ہے۔

شام کے صدر کے یو اے ای کے دورے پر امریکہ کی طرف سے منفی رد عمل سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button