مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شامی باغیوں کا اعتراف، امریکہ نے تیل کی تنصیبات تباہ کرنیکی تربیت دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک میڈیا کے مطابق شام میں گرفتار ہونے والے حکومت مخالف دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں امریکی فوجیوں کی طرف سے شامی تیل کی تنصیبات اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے لئے باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی آناتولیہ (Anadolu) نیوز نے لکھا ہے کہ شام و روس دوستی تنظیم کے سربراہ "اولگ گراولی اوف” نے خبرنگاروں کو بتایا کہ ہتھیار ڈال دینے والے شامی باغیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں امریکی فوجیوں کی طرف سے شام کے تیل کی تنصیبات اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کی باقاعدہ تربیت دی گئی ہے۔

روس شام دوستی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے شامی دہشتگردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں شامی افواج کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے امریکہ کی طرف سے خصوصی ہدایات دی جاتی تھیں۔

شام و روس دوستی تنظیم کے سربراہ اولگ گراولی اوف نے میڈیا کو بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے شامی دہشتگردوں نے امریکہ کی طرف سے مہیا کئے گئے امریکی اسلحے کے ذخائر بھی حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اولگ گراولی اوف نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے 2 روز قبل (14 اپریل کو) شامی علاقے التنف میں موجود امریکی فوجی اڈے کے اندر واقع دہشتگرد کیمپ کو ترک کرنے کی کوشش تھی، جس پر وہاں موجود امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

روسی ذرائع کے مطابق 2 روز قبل امریکی فوجی اڈے کے اندر موجود دہشتگرد کیمپ میں ہونے والی مسلح لڑائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ وہاں سے فرار کرنے والے 27 دہشتگردوں کو شامی فورسز نے گرفتار کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button