اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، تبلیغی جماعت کے کارکنوں کو تبلیغی مرکز میں بند کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملکی وغیر ملکی مبلغین کی موجودگی، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ، سکھرمیں دیوبندی تبلیغی جماعت کے 100سے زائد مبلغین کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹس آنے تک تمام کے تمام مبلغین قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ کے اجتماع سے ملک بھرمیں پھیل جانے والے دیوبندی مبلغین ملک بھرمیں تیزی کے ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے سب سے بڑے دیوبندی تبلیغی مرکز سکھر میں 100سے زائد ملکی وغیر ملکی مبلغین کی موجودگی کے باعث ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں تبدیل کرکے تمام افراد کی اسکریننگ شروع کردی ہے ۔

سکھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سےشکارپور روڈ پر قائم تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز میں 26غیر ملکیوں سمیت 100افراد موجود ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام مبلغین کی اسکریننگ مکمل ہونے ، ان کی ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ ٹیسٹ رپورٹ پوزیٹیو آنے والے مبلغین کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button