پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
طاہر اشرفی نے اورنگزیب فاروقی کو چھان بورا قرار دے دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورمشرق وسطیٰ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ شیعہ اذان کو دہشتگردی کہنے والے چھان بورے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ اذان کو دہشتگردی کہنے والے خود سب سے بڑے دہشتگرد ہیں
اپنے ایک وضاحتی بیان میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اہل سنت، دیوبند یا اہل حدیث کے کسی جید عالم دین نے اہل تشیع کی اذان کو دہشتگردی قرار نہیں دیا۔ ہم شیعہ اذان کو دہشتگردی نہیں سمجھتے البتہ ایسی باتیں کرنے والے چھوٹے لوگ اور چھان بورے ہیں اور ان کی بات کسی مسلک کی بات تسلیم نہیں کی جاتی۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی سربراہی میں صحابہ کے نام پر شیعہ مخالف کانفرنس رکھی گئی تھی جس میں شیعہ اذان کو دہشتگردی کہا گیا تھا۔