دنیاہفتہ کی اہم خبریں

تکفیری گروہ داعش کی فلپائن میں دہشت گردی ۔ 7 ارکان ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلپائن میں تکفیری گروہ داعش کی دہشت گردی کے نتیجے میں مقامی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے 7 ارکان ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے شیریف سیدونا میں داعش کی فلپائنی شاخ کے دہشت گردوں نے گزشتہ ماہ حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی مقامی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجوؤں کے علاقے پر حملہ کرکے تنظیم کے 7 ارکان کو قتل کردیا۔

فلپائنی فوج کی بٹالین- 6 کے کمانڈر میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کو ہر ممکن تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ایم آئی ایل ایف کو اسلحہ سمیت ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔

دوسری جانب یہ بھی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ہلاک ہونے والے ارکان مسلح تھے اور انہوں نے حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے برخلاف ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش 2014 سے فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پاؤں جمانے کی کوششیں کررہا ہے جب کہ ان علاقوں میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ علیحدگی کے لیے مسلح تحریک بھی چلا رہا ہے اور دونوں کے درمیان نظریاتی اختلاف کے باعث پہلے بھی کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button