تلہار، چہلم امام حسین ؑپر اربعین مشی کرنے والے عزاداروں پر مقدمہ درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے تلہار میں چہلم امام حسین ؑپر اربعین مشی کرنے والے عزاداروں پر مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق متعصب سندھ پولیس نے بھی یزیدی پنجاب پولیس کےنقش قدم پر چلتے ہوئے ضلع بدین کے علاقے تلہار میں نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم پر اربعین واک (مشی) کرنے والے عزاداروں پر سرکاری مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کرلیا۔مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ بی سیکشن پر درج کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں لیہ، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنے پر ایف آئی آر درج
ایف آئی آر شیعہ رہنماء سید منتظر شاہ، نواز جتوئی احسان جتوئی، اصغر گاڈھی، راھب جتوئی سمیت 25 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی تاریخی شرکت نے یزیدیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے عزاداران امام حسینؑ کو ڈرانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔